نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

11:08 AM, 26 Nov, 2025

گلگت بلتستان: نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

یاد رہے کہ 25 نومبر کو گلگت بلتستان حکومت اور اسمبلی کی 5 سال کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تحلیل ہو گئی تھی۔ جس کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا۔ نگراں حکومت گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کرائے گی جو وفاقی الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت ہوں گے۔

مزیدخبریں