یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری

02:44 PM, 26 Nov, 2025

لاہور: لاہور کی ضلع کچہری نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اس حکم کے ساتھ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کر دیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے کیسز میں ضمانت نہ ملنا غیر معمولی بات ہے، اور اس صورتحال میں ضمانت کی درخواست منظور کی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز جوئے کی ایپ کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض انہیں ضمانت دی تھی، جس کے بعد انہیں رہائی کا پروانہ جاری کیا گیا۔

مزیدخبریں