فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

02:29 PM, 26 Nov, 2025

اسلام آباد:   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے اور ایران کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے میدان میں تعاون کو بڑھانا ناگزیر ہے۔

اس موقع پر ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان کا خطے میں امن کے قیام میں اہم کردار ہے، اور ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہش مند ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون میں اضافے سے نہ صرف دونوں ممالک کی سلامتی میں بہتری آئے گی بلکہ یہ خطے کی مجموعی استحکام کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں