ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف ہونے کی تیاری، کریز لیس ڈیزائن میں انقلاب

05:45 PM, 26 Nov, 2025

کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کے حوالے سے اہم پیشرفت کی اطلاع دی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فون ایک سال کے اندر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی سب سے خاص بات اس کا کریز لیس ڈیزائن ہوگا، یعنی اس میں دیگر فولڈ ایبل فونز کی طرح جھریاں یا سلوٹ نہیں ہوں گی۔ ایپل کا یہ فون اپنی نوعیت کا پہلا فولڈ ایبل فون ہوگا جس میں اس خرابی کا تدارک کیا گیا ہے جو دیگر فولڈ ایبل ڈیوائسز میں اکثر دیکھی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کا تجرباتی مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور یہ فون اب پری ماس پروڈکشن موڈ میں داخل ہو چکا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ فون کی تیاری کا عمل حتمی مراحل میں ہے۔ فون کے متعارف ہونے کا امکان ستمبر 2026 میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایپل کے اس فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت تقریباً 2400 ڈالرز تک ہو سکتی ہے، جو اس کے جدید ترین کریز لیس ڈیزائن اور استعمال ہونے والی مہنگی سیال دھاتی ٹیکنالوجی کی بدولت ہوگی۔ ایپل نے اس فون میں جدید خصوصیات اور ایک نئی قسم کی ٹیکنالوجی کو شامل کیا ہے جو صارفین کے لیے ایک نئے معیار کا تعین کرے گی۔

فون کی اندرونی اسکرین کے لیے سام سنگ کی ڈسپلے ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، تاہم اس کا پینل اسٹرکچر اور دیگر اہم اجزاء ایپل کے اپنے ڈیزائن کردہ ہوں گے۔ ایپل کے اس نئے فولڈ ایبل آئی فون میں نہ صرف ڈیزائن کی جدت ہو گی بلکہ یہ ایپل کی فولڈ ایبل فون کی دنیا میں نئی راہیں کھولنے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایپل آئی فون 20 کے بجائے آئی فون ایئر اور آئی فون پرو ماڈلز کے ساتھ فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کرائے گا۔ اس فون کی کامیابی ایپل کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
 
 

مزیدخبریں