چین کی جاپان میں موجود شہریوں کو حفاظتی تدابیر بڑھانے کی ہدایت

09:33 PM, 26 Nov, 2025

بیجنگ: چین نے اپنے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر جاپان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ چینی سفارتخانے نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد چینی شہریوں کو جاپان میں بلاوجہ توہین اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے جاپان میں موجود چینی شہریوں کے لیے حفاظتی تدابیر مزید سخت کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

یہ اقدامات جاپان کے وزیرِ اعظم کے تائیوان سے متعلق متنازعہ بیانات کے بعد اٹھائے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آ چکا ہے۔ اس تناؤ کے بعد چین نے پہلی بار 14 نومبر کو اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا دونوں ممالک کے درمیان یہ کشیدگی مزید بڑھتی ہے یا پھر دونوں فریق اس پر مذاکرات کے ذریعے کوئی حل نکالنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
 
 

مزیدخبریں