امریکی ویزہ شرائط مزید سخت،طیارے میں سوار ہونے سے پہلے انٹرویو دینے کی شرط عائد

11:06 PM, 26 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

امریکا نے اپنے ملک میں آنے والوں کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مسافروں پر طیارے میں سوار ہونے سے پہلے انٹرویو دینے کی شرط عائد کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے غیر ملکیوں بالخصوص مسلمانوں پر امریکا میں داخلہ سخت کر دیا ہے۔ 

اگرچہ عدالتوں نے کئی ملکوں کے شہریوں پر مکمل پابندی کا حکم نامہ رد کیا لیکن  ٹرمپ انتظامیہ نے ویزہ شرائط سخت کر دیں۔

اسی معاملے میں تازہ ترین اقدام ائیرپورٹس پر مسافروں کے انٹرویو کرنا ہے۔

امریکی حکام نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہےکہ مسافروں کے چیک ان سے پہلے سیکیورٹی انٹریو لیے جائیں گے ، یعنی ویزہ ٹکٹ لینے کے بعد بھی امریکا جانےکا خواب ادھورا رہ سکتا ہے جب کہ مسافروں کو جلدی ائیرپورٹس پہنچ کر طویل انتظار کی پریشانی بھی اٹھانی ہوگی۔

حکام کا مزیدکہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کے امکانات کو کم سے کم کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکا کے لیےغیر امیگرنٹ بشمول ایچ1 بی اور ایل1 ویزاکا اجرا بھی سخت کردیا گیا۔

ایچ1بی ویزا کےتحت امریکی کمپنیاں غیرملکیوں کو ملازمت فراہم کرتی ہیں، تاہم اب ویزہ کی درخواست اور معیاد میں توسیع کے لیے بھی درخواست گزار کو خود کو اہل ثابت کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں