ریسکیو 1122 میں بڑی تبدیلی

ریسکیو 1122 میں بڑی تبدیلی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: حکومت پنجاب نے ریسکیو 1122 کا انتظامی کنٹرول محکمہ داخلہ کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلہ میں ایک سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے کہ ریسکیو 1122 کا انتظامی کنٹرول محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے لے کر واپس محکمہ داخلہ پنجاب کے سپرد کر دیا جائے۔

اس سے قبل اس ادارہ کا کنٹرول محکمہ ہیلتھ کے پاس بھی رہ چکا ہے،واضح رہے ریسکیو 1122 کا انتظامی کنٹرول کئی بار تبدیل ہو چکا ہے اور اب کی بار یہ انتظامی کنٹرول محکمہ داخلہ کو دیا جا رہا ہے۔