نواز شریف بیرون ملک جانے کیلئے رضا مند ہو گئے

نواز شریف بیرون ملک جانے کیلئے رضا مند ہو گئے

لاہور :نواز شریف علاج کے غرض سے باہر جانے کیلئے رضا مند ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مکمل طی سہولیات دے کر باہر لے جانے کے پلان پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر رہائی پاکستان میں نواز شریف کو علاج کی غرض سے اتفاق ہسپتال ،شریف میڈیکل سٹی یا حمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پر مشاورت کی جا رہی ہے ۔

اس سے قبل نیب کے زیر حراست نواز شریف اپنے علاج کے حوالے سے بیرون ملک یا پاکستان کے کسی بھی ہسپتال میں علاج کروانے کے حامی نہیں تھے ،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تمام معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ،لیکن اب ذرائع کے مطابق نواز شریف بیرون ملک جانے پر رضا مند ہو گئے ہیں اور ڈاکٹر اب اس کوشش میں ہیں کہ نواز شریف کو مکمل طبی سہولیات دے کر بیرون ملک روانہ کیا جاسکے ۔