دبئی میں مقیم پاکستانی راتوں رات امیر، 2 ارب روپے سے زائد کی لاٹری جیت لی

Dubai-based Pakistani overnight rich, won more than 2 billion rupees lottery
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے جنید رانا 50 ملین درہم کی لاٹری جیت لی ہے۔ اس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریباً 2 ارب 37 کروڑ روپے بنتی ہے۔

لاٹری جیتنے کی خوشی میں جنید رانا کا کہنا تھا کہ میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہوگئے تھے۔

جنید رانا نے مزید کہا کہ میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس چلا جاؤں۔

پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جب کہ پاکستان میں ان کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے 30 افراد ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔

مصنف کے بارے میں