بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے جبکہ اس ضمن میں اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل سی پی پی اے کی جانب سے ستمبر کیلئے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا جس پر چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ خوشی کی بات ہے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہو گی، اس کے علاوہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کیا جائے اور دیکھا جائے کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں