ن لیگ کا انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ،نواز شریف نے نو نکاتی ایجنڈے کے تحت اہم ہدایات دے دیں

ن لیگ کا انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ،نواز شریف نے نو نکاتی ایجنڈے کے تحت اہم ہدایات دے دیں
سورس: File

اسلام آباد : ن لیگ نے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس  وجہ سے ہی پارٹی قائد میاں نواز شریف نے نو نکاتی ایجنڈے کے تحت اہم ہدایات دے دیں ہیں۔

 نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے اور تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں جلسے، ورکرز کنونشن اور دیگر تقاریب منعقد ہوں گی جب کہ انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول کی تیاری بھی شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کے لیے کمیٹی کو ٹاسک دے دیا یہ انتخابی منشور نواز شریف کے 9 نکاتی منشور کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔


9 نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی اخراجات میں کمی، خودمختاری خارجہ پالیسی، آمدنی و محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں بنیادی اصلاحات شامل ہیں۔برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی نوعیت کے اقدام، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب، توانائی (بجلی گیس) کی قیمتیں کم کرنا نو نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔


خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری، نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب اور نظام عدل وانصاف میں اصلاحات بھی نو نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں