شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امرا میں اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

11:55 AM, 26 Oct, 2025

لاہور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران، نواز شریف نے ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے۔"

نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی پذیرائی دی اور کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، اور ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کے نئے مراحل طے کر رہا ہے۔

مزیدخبریں