ہنگو حملہ: شہید ایس پی کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی ، ذرائع

12:43 PM, 26 Oct, 2025

پشاور :  ہنگو میں حالیہ آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی، جس کے باعث ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی اور ایس پی اسد زبیر سمیت ان کے دو گن مین شہید ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو میں ایک پولیس چوکی پر حملے کے بعد ایس پی اسد زبیر حساس علاقے کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے، تاہم ان کے پاس بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی، جس کے باعث ان کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکے سے متاثر ہوئی۔ اس دھماکے میں ایس پی اسد زبیر اور ان کے دونوں گن مین شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو کو حساسیت کے باوجود صرف ایک بلٹ پروف گاڑی دی گئی ہے، جو کہ اس وقت ڈی پی او ہنگو کے زیر استعمال ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کے پی پولیس کو ڈی ایس پی لیول تک بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہے تاکہ پولیس اہلکار اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہنگو میں ایک ایس ایچ او کو بھی حملے کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ حالیہ برسوں میں ضلع ہنگو میں ڈی پی او پر بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس صورتحال کے پیش نظر پولیس سیکیورٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں