کاروباری برادری کے نمائندے ٹیکس فراڈ کمیٹی میں شامل، گرفتاری کے لیے کمیٹی کی منظوری ضروری

05:00 PM, 26 Oct, 2025

لاہور:ٹیکس فراڈ کمیٹی میں اب کاروباری برادری کے نمائندے بھی شامل کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد کسی بھی کاروباری فرد کو 37 اے کے تحت گرفتار کرنے سے قبل کمیٹی کی اجازت لینا لازمی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی ایوانہائے صنعت و تجارت کے دو نمائندے، لاہور اور ملتان چیمبر آف کامرس کے نمائندے، کراچی، حیدرآباد اور سرحد چیمبر آف کامرس کے نمائندے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے دو عہدیدار اور پاکستان بزنس کونسل کے دو نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی کے قیام کا مقصد کاروباری افراد کی گرفتاری کے عمل کو شفاف بنانا اور گرفتاری سے پہلے کمیٹی کی انکوائری کو لازمی قرار دینا ہے، تاکہ کاروباری برادری کے منتخب نمائندے اس عمل کی نگرانی کر سکیں۔

مزیدخبریں