پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25 خوارج جنہم واصل،5 فوجی جوان شہید

05:15 PM, 26 Oct, 2025

راولپنڈی:پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 4 خودکش بمبار اور مجموعی طور پر 25 خوارج ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سپن وام میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کرم کے علاقے گھاکئی میں آپریشن کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہتھیار اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 5 بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔ فورسز کی مؤثر کارروائیوں نے نہ صرف دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا بلکہ علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو بھی مستحکم کیا۔

مزیدخبریں