طلبہ کے لیے خوشخبری، مشکل سلیبس کو سمارٹ سلیبس میں تبدیل کر دیا گیا

08:28 PM, 26 Oct, 2025

لاہور:پنجاب حکومت نے جماعت نہم کے مشکل اور طویل سلیبس کو آسان بنانے کے لیے سمارٹ سلیبس جاری کر دیا ہے۔ نئے سلیبس کے تحت اردو، انگلش، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے متعدد اسباق اور ٹاپکس حذف کر دیے گئے ہیں۔

سمارٹ سلیبس کے مطابق 2026 کے امتحانات لیے جائیں گے، جس سے طلبہ کے لیے پڑھائی کا بوجھ کم ہوگا اور امتحانات میں تیاری آسان ہو جائے گی۔ حکومت کا مقصد طلبہ کی مشکلات کم کرنا اور سیکھنے کے عمل کو مؤثر بنانا بتایا گیا ہے۔

مزیدخبریں