مودی کے پاس ایک کروڑ 13ہزار روپے کے اثاثے،ڈیڑھ لاکھ رو پے کی رقم نقد

مودی کے پاس ایک کروڑ 13ہزار روپے کے اثاثے،ڈیڑھ لاکھ رو پے کی رقم نقد

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاس مجموعی طور پر ایک کروڑ 13ہزار رو پے مالیت کی جائیداد ہے جس میں سے ڈیڑھ لاکھ رو پے کی رقم نقد ہے۔

مودی کی طرف سے سرکاری ویب سائٹ پر دی گئی تفصیل کے مطابق 31مارچ 2017 سے پہلے کے مالی سال میں یہ رقم 89ہزار 700روپئے تھی۔ ویب سائٹ پر مودی کے علاوہ وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی مجموعی جائداد67کروڑ 62لاکھ رو پے ،وزیر خزانہ سشماسوراج کی 5کروڑ 33لاکھ روپئے اور فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر کی ایک کروڑ 55لاکھ رو پے ہے۔

یہ بات قابل غورہے کہ وزیر خزانہ کی کل جائیداد مالی سال 2015۔16 میں جہاں 60کروڑ 99لاکھ رو پے تھی وہیں سال 17۔2016 میں بڑھ کر 67کروڑ 62لاکھ روپئے تک پہنچ گئی۔ان میں 64لاکھ روپئے مختلف بینگ کھاتوں میں جمع ہیں جبکہ ایک کروڑ 29لاکھ روپئے کے زیورات ہیں۔

مودی حکومت نے شفافیت کویقینی بنانے کیلئے سبھی وزرا اور انکے خاندان کے افراد کے بارے میں 31اگست تک اثاثوں کاا نکشاف کرنا لازمی قراردیا تھا لیکن 76وزرامیں سے صرف 15نے اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں