انڈونیشیا میں 6.5شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی 

08:55 AM, 26 Sep, 2019

انڈونیشیا میں صبح سویرے زلزلے نے تباہی مچا دی ۔انڈونیشیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے شہری گھروں سے باہر نکل آئے ۔  حکومت نے فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کردی ۔ماہرین کا کہناہے کہ زلزلے کا مرکز ملاکو  شہرسے 29 کلومیٹر دور تھا ۔ 

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔۔۔ 

مزیدخبریں