ڈالر کی قیمت بڑھانے میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی پہلا ہدف ہوگا: اسحاق ڈار 

01:36 PM, 26 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: 5 سال کی خود ساختہ جلاوطنی گزارنے کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نامزد وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت غیر قانونی طور پر بڑھانے میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی پہلا ہدف ہوگا۔ 

لندن سے پاکستان روانگی سے پہلے نجی ٹی وی سے گفتگو  میں اسحاق ڈار نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان واپس جا رہا ہوں جس عہدے کو چھوڑ کر لندن آیا تھا اللہ تعانی نے پھر اسی عہدے  سے نواز دیا ہے۔ 

اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ لوٹن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں ۔وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 

مزیدخبریں