24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ کن موبائل فونز پر چلنا بند ہوجائیگا ؟

24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ کن موبائل فونز پر چلنا بند ہوجائیگا ؟

نیویارک : اگر آپ کے پاس پرانا سمارٹ فون ہے کہ جس کا آپریٹنگ سسٹم بھی پرانا ہے تو  اب کوئی نیا فون خرید لیں کیونکہ معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے ، 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ کچھ مخصوص سمارٹ فونز پر چلنا بند ہو جائیگا ۔ 

العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق اس  وقت ایپ فور پوائنٹ ون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کررہا ہے تاہم چوبیس اکتوبر کے بعد واٹسس ایپ صرف پانچ اعشاریہ صفر اینڈرائیڈ ورژن پر چلے گا۔ 

لہذا اگر آپ کے پاس 0۔5 سے کم والا سمارٹ فون ہے تو 24اکتوبر کے بعد اس پر واٹس ایپ چلنا بند ہوجائیگا ۔ اسی طرح  24اکتوبر کے بعد آئی فون پر واٹس ایپ چلانے کے لیے آئی او ایس 12کاہونا ضروری ہے ،  آئی او ایس 12سے پرانے آئی فون ورژنز پر بھی واٹس ایپ چلنا بند ہوجائیگا ۔ 

دوسری جانب واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر واٹس ایپ چینل کا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے بعد اس میں مسیجنگ پلیٹ فارم پر کوئی بھی سلیبرٹی ، کمپنی ، برینڈ یا پھر عام عوام اپنا چینل بنا سکتے ہیں اور ا سے پبلک کے لیے لانچ کرسکت ہیں ۔