ڈیجیٹل ایپس سے قرضہ لینے والے صارفین کے تحفظ کے لیے اہم قدم ،شرح سود 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی

 ڈیجیٹل ایپس سے قرضہ لینے والے صارفین کے تحفظ کے لیے اہم قدم ،شرح سود 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی

کراچی :ڈیجیٹل ایپس سے قرضہ لینے والے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے   فیصلہ کیاگیا ہے کہ ان ایپس پر شرح سود 10 فیصد سے زیادہ نہیں  ہوگی۔

 سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کے تحفظ کیلئے قرض کی مدت اور سالانہ شرح سود کی حدود کا تعین کر دیا ہے ۔


ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ایپس سے لئے جانے والے قرضوں پر سالانہ شرح سودسٹیٹ بینک کی جانب سے طے کردہ پالیسی ریٹ 10 سے نہیں بڑھائی جاسکے گی ۔نان بینکنگ فنانس کمپنیاں زیادہ سے زیادہ 30 دن کیلئے چھوٹے قرضے فراہم کر سکیں گی۔


واپسی کی زیادہ سے زیادہ مدت 90 دن ہوگی تاہم اگر کوئی کمپنی مدت میں توسیع کرے گی تو شرح وہی لاگو ہوگی جو پہلے 30 دن کیلئے مقررتھی۔ سرکلر میں قرضوں کے چارجز کی حد کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں