وزیر اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

12:25 AM, 26 Sep, 2025

واشنگٹن: وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں۔ اینڈریوز ایئر بیس پر وزیر اعظم کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، جہاں امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ان کا خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اپنی سکیورٹی حصار میں موٹر کیڈ کے ذریعے ایئر بیس سے روانہ ہوئے اور کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچنے کی توقع ہے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں