اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

11:22 AM, 26 Sep, 2025

اسلام آباد : اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال میں آج شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ زلزلہ 5.5 شدت کا تھا جس کی گہرائی تقریباً 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں