پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 160 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

10:31 AM, 26 Sep, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخی طور پر پہلی بار ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 160,465 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن بھی مارکیٹ میں اچھا استحکام رہا تھا جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1043 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 159,280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں