ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، ٹاکرا 28 ستمبر کو ہوگا

01:34 PM, 26 Sep, 2025

دبئی : ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا مقابلہ 28 ستمبر، اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ بھارت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

تاریخ رقم ہونے کو ہے!
یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ 1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن ہوچکے ہیں، لیکن آج تک پاکستان اور بھارت کبھی بھی بیک وقت فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔

ایشیا کپ کی کامیاب ترین ٹیمیں:
بھارت: 8 بار چیمپئن
سری لنکا: 6 بار فاتح
پاکستان: 2 بار ٹائٹل اپنے نام کیا
شائقین کرکٹ کی نظریں اب 28 ستمبر پر جمی ہیں، جب دنیائے کرکٹ کے دو سب سے بڑے حریف ایشیا کپ کے فائنل میں تاریخ رقم کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ 

مزیدخبریں