ٹرمپ کا بھارت کے لیے نیا دھچکا: ادویات پر 100 فیصد ٹیرف کا اعلان

05:50 PM, 26 Sep, 2025

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے غیرملکی برانڈڈ اور پیٹنٹ شدہ دواؤں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس سے بھارت سمیت ایشیا کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو بڑا نقصان ہوگا۔

 بھارت ہر سال امریکا کو 10 ارب ڈالر سے زائد ادویات برآمد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہیوی ٹرکوں اور گھریلو فرنیچر پر بھی بھاری ٹیرفز لاگو کیے جائیں گے۔ امریکی حکومت کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں