اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا دبنگ خطاب: بھارت کو وارننگ، فلسطین کا دفاع، امن کا پیغام

07:48 PM, 26 Sep, 2025

نیویارک:اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف  نے  دبنگ خطا ب کرتے ہوئے  بھارت کو وارننگ کے ساتھ، فلسطین کا دفاع، امن کا پیغام دیا۔وزیراعظم  شہباز شریف نے قرآن پاک کی تلاوت سے خطاب کا آغاز کیا اور مشکل ترین عالمی حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ دنیا اس وقت پیچیدہ ترین دور سے گزر رہی ہے، جہاں جنگیں، دہشتگردی، ماحولیاتی بحران، نفرت انگیزی اور انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا"ہم امن چاہتے ہیں، مگر جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں پاکستان کو مشرقی سرحد پر بھارتی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، جس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا گیا ، بھارت کے 7 جنگی طیارے مار گرائے گئے۔انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا "شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔

وزیراعظم نے اسرائیل کی فلسطینیوں پر بربریت کو تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو جھنجھوڑا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ "آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، جعلی خبروں، اور نفرت انگیز نظریات جیسے خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصور کی جائے گی، پانی ہمارے لیے زندگی اور خودمختاری کا مسئلہ ہے۔
وزیراعظم نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے زور دیا کہ جنوبی ایشیا کو اب اشتعال نہیں، فعال قیادت کی ضرورت ہے۔یہ خطاب پاکستان کی خارجہ پالیسی، قومی سلامتی، اور عالمی انسانی حقوق پر پختہ مؤقف کی مکمل عکاسی تھا۔

مزیدخبریں