پاکستانی گالفر نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا

01:28 PM, 26 Sep, 2026

سنگاپور :پاکستان کے گالفر احمد ظفر حیات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35ویں سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ 2026 کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

احمد ظفر حیات نے چیمپئن شپ کے تین راؤنڈز میں بالترتیب 73، 74 اور 76 سکور کیا، جبکہ ان کا مجموعی اسکور 223 (+7) رہا، جس کے ساتھ وہ ایونٹ کے فاتح قرار پائے۔

پاکستان کے بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 229 (+13) کے مجموعی اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے تین راؤنڈز میں 77، 80 اور 72 کا سکور ریکارڈ کیا۔

ایونٹ میں شریک تیسرے پاکستانی گالفر محمد عبداللہ منان نے مجموعی طور پر 250 (+34) اسکور کے ساتھ چیمپئن شپ مکمل کی۔

پاکستانی گالفرز 20 ستمبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سنگاپور روانہ ہوئے تھے۔ قومی کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی پر پاکستان گالف فیڈریشن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں