لاہور : پاکستانی ٹک ٹاکر ربیقہ خان نے اپنی سالگرہ سے قبل روایتی انداز سے ہٹ کر پری برتھ ڈے فوٹو شوٹ کا انتخاب کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ربیقہ خان نے اپنی 22ویں سالگرہ کے کاؤنٹ ڈاؤن کے دوران کسی اسٹوڈیو یا مہنگے فوٹو شوٹ لوکیشن کے بجائے پیٹرول پمپ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے مختلف انداز میں تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
تصاویر میں ربیقہ خان سبز لباس میں ملبوس دکھائی دیں، جبکہ انہوں نے پیٹرول ڈسپنسر کے قریب اور فیول نوزل ہاتھ میں تھام کر بھی مختلف پوز دیے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے ’برتھ ڈے کاؤنٹ ڈاؤن‘ کا ذکر کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز کرچکی ہیں۔
گلیمرس میک اپ، جیولری اور منفرد لباس کے ساتھ ربیقہ خان کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جبکہ پیٹرول پمپ جیسی عام جگہ پر کروایا گیا فوٹو شوٹ منفرد فیشن اسٹائل کے باعث نمایاں رہا۔