مکہ دفاعی معاہدہ: عسکری سربراہان کا ریاض میں اجلاس، سعودی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

10:05 AM, 26 Sep, 2026

ریاض: مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے کمانڈرز اور چیف آف جنرل سٹاف کا اہم اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور مملکت سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت معاہدے میں شامل ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور سعودی عرب کے دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا۔

اجلاس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون اور دفاعی روابط مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مزیدخبریں