پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے کونسل کی سربراہی سنبھال لی، اسحاق ڈار

11:55 AM, 26 Sep, 2026

نیویارک:پاکستان نے 2026-27 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی وزرائے کونسل کی سربراہی سنبھال لی۔

 نیویارک میں ای سی او وزرائے کونسل کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان رکن ممالک کی جانب سے سربراہی کے لیے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 اسحاق ڈار نے خطے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

 نائب وزیراعظم نے کہا کہ امن، لچک، یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی قوت کو بروئے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنا کر خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

مزیدخبریں