فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات، مشترکہ دفاعی تعاون پر اتفاق

12:20 PM, 26 Sep, 2026

ریاض: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی اور مشترکہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں مشترکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔ فریقین نے سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کے علاوہ  مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش سے متعلق صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

 ملاقات کے دوران فریقین نے  میثاقِ مکہ برائے مشترکہ دفاع  کے تحت حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع نے دفاعی تعاون، باہمی رابطوں اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں