بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا بڑا انسداد منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط

01:05 PM, 26 Sep, 2026

اسلام آباد: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 750 ملین ڈالرز مالیت کی 2 ہزار 800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کرلی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے تحت پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس حنین اورپی این ایس یرموک نے انجام دیا۔

 ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لی گئی، جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 750 ملین ڈالرز بتائی گئی ہے۔

 امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب آپریشن پر دونوں بحری جہازوں کے افسران اور عملے کو سراہا۔ انہوں نے میری ٹائم سکیورٹی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کی مسلسل کاوشوں کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں