پنجاب اسمبلی، عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور

پنجاب اسمبلی، عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور
کیپشن: پنجاب اسمبلی میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور ہو گیا۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں سرکاری محکموں میں عارضی طور پر کام کرنے والوں کی سُنی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور ہو گیا۔ ڈیڑھ لاکھ عارضی ملازمین فائدہ اٹھائیں گے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت نے عارضی سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا بل پیش کیا جو منظور کر لیا گیا تاہم اپوزیشن نے اسے قبل از انتخابات دھاندلی قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس برہم،بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی پیپر بک ہٹادی

اپوزیشن ارکان اسمبلی معاملے پر مسلسل احتجاج کرتے رہے۔ اس حوالے سے وزیر قانون رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بے نقاب ہو گئی جو چند روز قبل عارضی ملازمین سے اظہار یکجہتی کر رہی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں