ایک سال کا بجٹ پیش کرنا آئندہ حکومت کی حق تلفی ہے: خورشید شاہ

ایک سال کا بجٹ پیش کرنا آئندہ حکومت کی حق تلفی ہے: خورشید شاہ
کیپشن: image by face book

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سال کا بجٹ پیش کرنا آئندہ حکومت کی حق تلفی ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آئندہ حکومت کی حق تلفی کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر تین یا چار ماہ کا بجٹ پیش کیا جاتا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا ، اس بجٹ کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔