کم جونگ ان زندہ اور صحت مند ہیں، مشیرخارجہ پالیسی جنوبی کوریا

 کم جونگ ان زندہ اور صحت مند ہیں، مشیرخارجہ پالیسی جنوبی کوریا


پیانگ یانگ :شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی زندگی اور صحت سے متعلق   جنوبی کوریا کی خارجہ پالیسی کے مشیر چونگ اِن مون   نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ  کم جونگ ان  زندہ اور صحت مند ہیں۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی خارجہ پالیسی کے مشیر چونگ اِن مون نے بیان دیا ہے کہ ان کی حکومت کو اس بات پر پکا یقین ہے کہ کم جونگ زندہ ہیں۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ کم جونگ13 اپریل سے ملک کے وانسن ایریا میں رہائش  پذیر ہیں، اس دوران کوئی مشکوک سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ چین اور جاپانی میڈیا کے رپورٹرز شمالی کوریائی صدر کم جونگ ان کی زندگی سے متعلق مختلف دعوے کر رہے ہیں۔کم جونگ ان کے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 12 اپریل کو ہونے والی ایک سرجری کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی  ۔

عالمی میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما دل کی سرجری کے بعد ماؤنٹ میوہیانگ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ کم جونگ ان کی صحت کا جائزہ لینے کیلئے چین نے طبی ماہرین ایک ٹیم بھی روانہ کی تھی۔