بھارت میں بابر اعظم کے مداحوں کی تعداد بڑھنے لگی

02:59 PM, 27 Apr, 2020

ممبئی:سابق بھارتی مڈل آرڈر بیٹسمین سنجے منجریکر بھی بابر اعظم کے مداح نکلے۔ 53 سالہ سنجے منجریکر نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا نے نوجوان بیٹسمین کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ کے یوٹیوب چینل پرگفتگو کرتے ہوئے سنجے منجریکر نے کہاکہ بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنا مجھے بہت پسند ہے، میں ان کے کیریئر کا جائزہ لے رہا ہوں، انھوں نے گذشتہ 5 میچز میں 4 ٹیسٹ سنچریاں سکور کی ہیں، جب کوئی آسٹریلیا میں سنچری اور 97 رنز بنائے تو پھر اس کا نوٹس لینا ہی پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ بابر کا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے 11 میچز تک آغاز کافی سست رہا مگر اب وہ 26 طویل طرز کے میچز میں 45.12 کی اوسط سے 1850 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 5 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 25 سالہ بابر اعظم اس وقت 5ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں