جے یو آئی رہنما مفتی بشیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

جے یو آئی رہنما مفتی بشیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ جے یو آئی رہنما مفتی بشیر  پر فائرنگ کی، انہیں  سر پر دو گولیاں لگیں،  شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ْ

 افسوسناک واقعے پر سیاسی شخصیات نے افسوس کااظہار کیا۔  واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں