پی ٹی آئی ورکرز کنونشن ، عمران خان سے ملنے آنے والے عثمان بزدار کو سٹیج سے اتار دیا گیا 

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن ، عمران خان سے ملنے آنے والے عثمان بزدار کو سٹیج سے اتار دیا گیا 
سورس: File

لاہور : وقت بدلا۔ ماحول بدل گیا۔ سابق وزیرا عظم عمران خان کے وسیم اکرم پلس کو اسٹیج پر سے بھی مائنس کردیا گیا۔ لاہورمیں ورکرز کنونشن  میں وزیراعلی عثمان بزدار کے لئے اسٹیج پر کرسی بھی نہ لگی جب وہ اسٹج پرآئے تو انکو اسٹیج سے اتا ر دیا  گیا۔

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا ایوان اقبال ورکرز کنونشن تھا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مہمان خصوصی تھے۔ عمران خان سٹیج پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سٹیج پر جانے لگے تو انہیں سٹیج پر جانے نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ جب عمران خان کے پاس وزیر اعظم کا عہدہ تھا اور وہ جب بھی لاہور آتے تھے تو عثمان بزدار کو اپنی ساتھ والی چیئر پر بٹھاتے تھے لیکن اس بار انہوں نے عثمان بزدار کو سٹیج پر ہی نہیں چڑھنے دیا۔ 

مصنف کے بارے میں