چھٹیاں4 نہیں 5 ۔۔ عید الفطر پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

10:14 PM, 27 Apr, 2022

ایک طرف جہاں وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کر کے سرکاری ملازمین کو سرپرائز دیا تھا وہیں اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی عید الفطر پر چار کی جگہ پانچ چھٹیوں کا اعلان کر کے سرکاری ملازمین کا دل جیت لیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے 2 مئی سے 6 مئی تک بند رہیں گے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں