لاہور : ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے نیا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔ اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔