پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سنسنی خیز مقابلہ آج ہوگا

01:28 PM, 27 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے 17 ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ شام 8 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیموں کے شائقین کے لئے ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہو گا۔

پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ پشاور زلمی نے حالیہ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

مزیدخبریں