شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 54 خوارجی ہلاک

05:35 PM, 27 Apr, 2025

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔
کارروائی میں 54 خوارجی مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور امن دشمن عناصر کے خلاف ہر قیمت پر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

مزیدخبریں