پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح، پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست

11:37 PM, 27 Apr, 2025

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی۔ گدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارک چیپ مین 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کشال مینڈس اور کپتان سعود شکیل نے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے 32، 32 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حسین طلعت 39 رنز کے ساتھ پشاور کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑی رہے۔

مزیدخبریں