عمران خان کی ایک ’’ناں ‘‘سے بھارت کےسارے خواب مٹی میں مل گئے :ملک امین اسلم

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Malik Amin Aslam ,

حسن ابدال:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک ناں نے ساری دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا ،ماضی کی حکومتوں کی طرح اگر امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے اور انہیں اڈے دے دیتے تو بہت بڑی خونریزی اور تباہی ہوتی۔آج پورے دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نےکہا عمران خان کی سیاست نے دنیا میں پاکستان کی اہمیت تسلیم کرنے پر مجبور کردیا،سپر پاور آج پاکستان سے اُمیدیں لگائے بیٹھیں ہیں،اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کے جراتمندانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان دوسروں کی جنگ کا حصہ بننے سے محفوظ رہا ،سپر پاور کے خواب دیکھنے والے  ہمسایہ ملک بھارت کے سارے خواب مٹی میں مل گئے ،اب خطہ میں پاکستان کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا  غریبوں کو نظر انداز کرنے والے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے اپنے اپنے محلات بنائے جبکہ عمران خان نے پاکستان میں فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی ،احساس کفالت پروگرام اور انصاف صحت کارڈ سے نہ صرف  غریبوں کی مدد کی جارہی ہے بلکہ انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی مل رہی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام صبر اور حوصلہ کے ساتھ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رہے تاکہ کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑائی جاسکے ،آنے والے دنوں میں نہ صرف عوامی مسائل اور مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کی منازل طے کرتا دکھائی دے گا۔