شمالی وزیرستان میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گرد سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی روشنی میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

 فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک کردیا گیا ۔  مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا۔  علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی موجود دہشت گرد کو تلاش کرکے ختم کیا جاسکے۔