سیلاب متاثرین کی مدد اپنی جگہ لیکن سیاسی جلسے جاری رکھوں گا: عمران خان 

سیلاب متاثرین کی مدد اپنی جگہ لیکن سیاسی جلسے جاری رکھوں گا: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد اپنی جگہ لیکن جلسہ ہر حال میں کروں گا۔ 

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہمارےسینئر قائدین کا اجلاس ہوا اور ہم نےفیصلہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی خاطر چندہ جمع کرنےکیلئےمیں پیر کی شب انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا۔امدادی سرگرمیوں کیلئےعمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے گا۔ ضرورت کی بناءپر فنڈز کی نشاندہی اورتخصیص کے عمل کو مربوط بنانے کیلئے

انہوں نے کہا کہ ثانیہ نشتر کی زیرِ قیادت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ میں واضح کر دوں کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہماری امدادی سرگرمیوں (فلَڈ ریلیف وَرک) کے ساتھ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک بھی جاری رہے گی۔

مصنف کے بارے میں