اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری تیز کر دی

03:53 PM, 27 Aug, 2025

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کے لیے اپنی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے اور سرحدی علاقوں پر مزید فوجی اور ٹینک تعینات کر دیے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں غزہ پر نئے فوجی آپریشن کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے بھی جاری ہیں، حالیہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں امداد کے منتظر 13 شہری بھی شامل ہیں۔ اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد 62 ہزار 819 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 629 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں قحط اور خوراک کی شدید قلت برقرار ہے، بھوک کے باعث مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس سے خوراک کی کمی سے ہونے والی ہلاکتیں 303 ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں