بیرون ملک سفر کے لیے "پرواز کارڈ" منصوبہ جلد شروع ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت

03:19 PM, 27 Aug, 2025

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے "پرواز کارڈ" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نمائندہ نیونیوز کے مطا بق  اس میگا پراجیکٹ کے تحت غریب نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے تاکہ وہ آسانی سے بیرون ملک سفر کر سکیں اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

حکومت کی جانب سے اس منصوبے پر چھ ارب اٹھانوے کروڑ سینتالیس لاکھ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اور اسے جون 2023 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت کم از کم اٹھاسی ہزار نوجوان فائدہ اٹھائیں گے۔

اس منصوبے کے آغاز سے اوورسیز ورکرز کو بھی خاص سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ بیرون ملک کام کرنے والے مزدوروں کی زندگی بہتر بنائی جا سکے۔

"پرواز کارڈ" نوجوانوں کے لیے ایک بڑا موقع ثابت ہوگا اور پنجاب حکومت نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں