پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ زلزلے کے باعث متعدد علاقوں میں شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، صوابی، سوات، بونیر، باجوڑ، چترال، ماشہرہ اور ملاکنڈ میں محسوس کیے گئے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور زلزلے کے بعد کی ممکنہ جھٹکوں سے محتاط رہیں۔